سکیورٹی فورسز کا ہرنائی میں آپریشن۔۔ بی ایل اے کمانڈر سمیت6 دہشتگردمارے گئے

Oct 23, 2021 | 21:55:PM
ہرنائی،بلو چستان،پاک فوج،دہشتگرد ہلاک
کیپشن: آئی ایس پی آر،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کا ہرنائی میں آپریشن،شدید فائرنگ کے تبادلے میں بی ایل اے کمانڈر طارق عرف ناصر سمیت6 دہشتگردمارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کےدوران دہشتگردوں کی فرارہوتے ہوئے اندھادھند فائرنگ، آپریشن کے دوران ہتھیار اورگولیاں قبضے میں لے لی گئیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خاتمےکےلیے آپریشنز جاری رہیں گے۔ دہشتگردوں کوملکی امن و استحکام برباد کرنے نہیں دیں گے۔ بلوچستان کے عوام کی سماجی اوراقتصادی ترقی کوسبوثاز  نہیں کرنےدیاجائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا پھر سر اُٹھانے لگا۔۔ ایک ہفتے کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ