بھارتی سائیڈ کے لیے پاکستان کا بولنگ اٹیک سب سے بڑا چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے ہائی وولٹیج میچ پاکستان اور بھارت کے مابین آج کھیلا جائے گا، بھارت کے لیے پاکستانی پیس اٹیک سب سے بڑا چیلنج ہے۔
آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں آج ہو رہا ہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے مابین، میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنسز کرکے اپنی اور مخالف ٹیموں کی خوبیوں اور خامیوں کا بتایا۔
یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ،دنیا کی نظریں میلبورن پر جم گئیں
بھارتی کپتان روہت شرما نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ پاکستان کی بولنگ لائن سب سے اچھی ہے لیکن ہماری بیٹنگ بھی بہت تجربہ کار ہے۔
روہت شرما نے کہا کہ آج کے میچ میں پاکستانی بولنگ اٹیک سب سے بڑا چیلنج ہوگا، ان کی بولنگ اچھی تو ہماری بیٹنگ بھی خاصی تجربہ کار ہے تو جب ٹیمیں میدان میں اتریں گی تو شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں جب بھی میچ ہوا ہے تو ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا اور یہ روایت آج بھی برقرار رہے گی۔