(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آج بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف ٹیم کے لیے اہم ہتھیار ثابت ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل پاکستانی کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی کنڈیشن میں حارث رؤف اہم ہتھیار ثابت ہوں گے۔
بابر اعظم نے کہا کہ میچ کے لیے بالکل تیار ہیں، میچ کے دن ہی پتہ چلتا ہے کہ کیا ہوگا، کچھ بھی ہوسکتا ہے، سب کے لیے تیار رہنا چاہیئے، آج مڈل آرڈر میں سے بھی کوئی کھلاڑی میچ جتوا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بھارتی سائیڈ کے لیے پاکستان کا بولنگ اٹیک سب سے بڑا چیلنج
انہوں نے کہا کہ شان مسعود میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں جب کہ فخر زمان ابھی مکمل تیار نہیں اور وہ آج کا میچ نہیں کھیلیں گے، شاداب اور نواز اوپر والے نمبرز پر آتے ہیں اور اپنا کردار اچھے طریقے سے نبھا رہے ہیں۔ وہ بگ بیش کھیلتا ہے تو آسٹریلیا اس کے لیے ہوم گراؤنڈ کی حیثیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی کپتان روہت شرما پہلے ہی پاکستانی بولنگ اٹیک کو آج کے میچ میں سب سے بڑا چیلنج قرار دے چکے ہیں۔