(ویب ڈیسک)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کا پہلا کورونا ٹیسٹ رپورٹ ہوگیا ہے۔آج کینبرا میں میچ کھیلنے والی آئرش ٹیم کے کیپ میں اس کی شناخت ہوئی ہے۔کرکٹ آئرلینڈ نے اعلان کیا ہے کہ جارج ڈوکریل میں کورونا مثبت آگیا ہے اور ان کو آئی سی سی،کرکٹ آسٹریلیا اور مقامی حکومت کی گائیڈ لائنز کے مطابق دیکھا جارہا ہے۔
ضرور پڑھیں :پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ،دنیا کی نظریں میلبورن پر جم گئیں
دلچسپ بات یہ ہے کہ جارج ڈکریل آج کے ٹی 20 ورلڈکپ میچ میں سری لنکا کے خلاف کھیل رہے ہیں،انہیں ٹیم سے ہٹ کربٹھایا گیا ہے۔حفاظتی سامان پہن رکھا ہے۔آئی سی سی نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ کووڈ اٹیک کی صورت میں کسی میچ کو ختم نہیں کیا جائے گا،کسی متاثرہ شخص کو باہر نکالا نہیں جائے گا۔
کینبرا میں جاری میچ میں اب تک آئرش ٹیم نے10 اوورز میں 60 رنز پر4 وکٹ کھودی تھیں۔سری لنکن بائولنگ لائن ٹاپ پر تھی۔ٹاس آئرلینڈ نے جیتا تھا۔آج کا دوسرا میچ بھارت اور پاکستان کھیلیں گے