(ویب ڈیسک) چینی صدر کو اپنی پارٹی میں بڑا عہدہ مل گیا ،شی چن پنگ مسلسل تیسری بار کمیونسٹ پارٹی آف چائناکے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے شی جن پنگ کو تیسری بار کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کا انتخاب چینی عوام کی خدمت کے لیے ان کی دانشمندانہ ذمہ داری کو شاندارخراج تحسین ہے۔
خیال رہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سالانہ اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ کی موجودگی میں سابق صدر ہوجن تاؤ کو ہال سے باہر نکال دیا گيا تھا۔چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سالانہ اجلاس میں شریک سابق صدر ہوجن تاؤ موجودہ صدر شی جن پنگ کے ساتھ والی نشست پر بیٹھے ہوئے تھے۔