سری لنکا نے آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

Oct 23, 2022 | 12:02:PM

(24 نیوز )ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔سری لنکا اور آئرلینڈ کا مقابلہ آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں ہو رہا ہے جہاں آئرش کپتان نے ٹاس جیتا اور سری لنکا کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

ضرور پڑھیں:پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ،دنیا کی نظریں میلبورن پر جم گئیں
آئر لینڈ کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی، ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز اسکور کیے۔آئر لینڈ کے ہیری ٹیکٹر 45 رنز بناکر نمایاں رہے،اس کے علاوہ پال اسٹرلنگ نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔

سری لنکا کی جانب سے مہیش ٹھیکشانا اور ونندو ہسارنگا نے 2،2 جب کہ بائینورا فرنینڈو، لاہیرو کمارا، چمیکا کرونا رتنے اور دھنن جیا دی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزیدخبریں