بھارتی لڑکی نے پاکستان کی جیت کیلئے دلچسپ شرط رکھ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کی لڑکی اپنے ملک کے بجائے پاکستان کو سپورٹ کرنے میدان آگئی ،کہتی ہیں کہ پاکستان جیتا تو ایک ہفتہ شوہر کے پسند کا کھانا بنائوں گی ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گوجرانوالا کے علاقے فرید ٹاؤن میں رہائش پذیر سلمان اور ان کی اہلیہ ٹینا نے پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق گفتگو کی ۔سلمان نے کہا کہ بابر اعظم آج چھکے لگائے گا اور شاہین شاہ آفریدی بھارت کی وکٹیں اڑائے گا۔
میچ کی تازہ ترین صورتحال دیکھیں
اس حوالے سے سلیمان کی بھارتی اہلیہ ٹینا نے کہا کہ ویرات کوہلی میرا فیورٹ ہے میچ بھارت جیتے گا۔سلمان کی اہلیہ نے کہا کہ آج کے میچ پر ہم دونوں میاں بیوی نے شرط بھی لگا رکھی ہے، پاکستان میچ جیتا تو پورا ایک ہفتہ سلمان کی پسند کا کھانا بناؤں گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جیت گیا تو سلمان کچن میں کام کرے گا۔