بوائے فرینڈ کیساتھ سیر پر گئی لڑکی سے10 افراد کی اجتماعی زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں خواتین کےساتھ زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے، اسی طرح کا ایک اور افسوسناک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں لڑکی بوائے فرینڈ کے ہمراہ سیر کیلئےگھومنے نکلی تھی کہ 10 کے قریب افراد نے اس کے بوائے فرینڈ کو مارا پیٹا اور اسے اپنے ساتھ لے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اوباشوں نے 26 سالہ خاتون انجنئیر کو رانچی سے 180 کلومیٹر دور چائے باسا کے قریب ایک سنسان جگہ پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو پرانے رن وے کے قریب سنسان جگہ پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ملزمان خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوتے ہوئے موبائل فون اور دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے۔
متاثرہ خاتون نے پولیس رپورٹ درج کرانے کے ساتھ اپنا بیان بھی ریکارڈ کرادیا ۔
پولیس کے مطابق 10 سے 12 افراد سے تفتیش جاری ہے تاہم اس حوالے سے کوئی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آئی ہے،بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں پولیس نے خاتون انجنئیرکا گنیگ ریپ کرنے والے10 ملزموں کی تلاش شروع کردی۔