(24 نیوز)کراچی کے علاقے صدر میں چینی دندان ساز کلینک پر حملے کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے،سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے سندھ کے مختلف شہروں میں چھاپے مار کارروائیوں کے دوران گرفتار حملہ آور وقارخشک کا قریبی ساتھی بھی پکڑا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ڈینٹل کلینک پر حملے کے بعد وقارخشک کو لے کرموٹرسائیکل پر فرار ہوا تھا،زیر حراست ملزم کی نشان دہی پر 4 مزید افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے،زیر حراست افراد سے واردات میں سہولت کاری کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ذرائع کاکہناہے کہ تمام زیر حراست افراد کو ملزم وقار خشک کی نشان دہی اور تیکنیکی تحقیقات کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے،ملزموں سے کالعدم تنظیم کے سربراہ اور کمانڈر سے رابطوں کے حوالے سے بھی تفتیش کی جارہی ہیں،زیر حراست افراد کے موبائل فونز کی فرانزک جانچ بھی کی جارہی ہے،اہم ملزم سے برآمد ہونے والی پستول کو بھی فرانزک جانچ کے بھجوادیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز پھر بڑے عہدے پر فائز