کاش نواز کو نیوٹرل ایمپائرز مل جاتے!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اظہر تھراج )آخری بال پر پاکستان 4 وکٹ سے ہارگیا۔بھارت نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد روایتی حریف پاکستان کو آخری بال پر چوکا لگا کر شکست دے دی۔
میچ نے کئی اتار چڑھائو دیکھے اور پاکستان آخر کار ہار گیا۔ایک موقع پر 100 فیصد میچ پاکستان کی پاکٹ میں تھا لیکن قسمت کے دھنی بھارتی نکلے۔ہیرو ویرات کوہلی تھے۔امپائر کی جانب سے مشکوک دی گئی نوبال نے بھی کام کیا۔رہا سہا کام نواز کے ایکسٹراز نے کردیا۔پاکستان نے بھارت کی 32 رنزکےا ندر 4 وکٹیں حاصل کرلی تھیں،10 اوورز میں صرف 45 رنزبننے دیئے تھے۔اس کے بعد وکٹ کا حصول بہت ضروری تھا۔
پاکستان کی روایتی حریف سے شکست کے بعد سوشل میڈیا پر میمز اور تبصروں کا طوفان آگیا ،کسی نے بابر اعظم کو کوسا تو کسی نے محمد نواز کو شکست کا ذمہ دار قرار دیا ،بھارتی ویرات کوہلی کو ہیرو قرار دے رہے ہیں تو پاکستانی اپنے کھلاڑیوں کو زیرو ۔
ٹوئٹر پر ایک صارف لکھتے ہیں کہ بھارت ایمپائرز کی مدد سے جیت گیا ۔ایک اور صارف لکھتے ہیں کہ بھارت دھوکے سے ہارا ہے۔
India won it with the help of Umpires.#PakVsInd pic.twitter.com/znrKsMorRM
— Fazal Abbas (@FazalSamtiah) October 23, 2022
ایک صارف نے تو حد کردی ،بھارتی اداکار امیتابھ بچن کا ڈائیلاگ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کل ایک بجے موت سے اپائنٹمنٹ ہے۔
Every Pakistani be like: #PakVsInd pic.twitter.com/AKrJW9eKYB
— MUSKAN ???????? (@Musskey) October 22, 2022
ٹوئٹر صارفین نے محمد نواز کی نوبال کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی کریز سے باہر تھے۔
Virat Kohli was out of the crease and ball was at his waist height, bowler was also spinner, so the ball had to be under waist height. It was a wrong no ball and Virat was clean bowled on the very next ball, if he is not out due to a free hit, then there should be a dot ball. pic.twitter.com/TtfAfLVm1f
— Shariq Abbasi???????? (@i_shariq_i) October 23, 2022
سینئر صحافی نوید چوھری نے فیس بک پر ایک کارٹون شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب امپائر نیوٹرل ہوجائے ۔
ایک فیس بک صارف لکھتے ہیں کہ کاش محمد نواز کو نیوٹرل ایمپائرز مل جاتے ۔
سوال یہ ہے کہ پاک بھارت میچ میں واقعی ایمپائر نیوٹرل نہیں تھے،اگر ایسا ہے تو یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔