عمران خان کی نااہلی پر احتجاج اور توڑپھوڑ میں ملوث پی ٹی آئی کے 12 کارکنان گرفتار

Oct 23, 2022 | 19:34:PM

(24 نیوز)توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی پر وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور توڑ پھوڑ میں ملوث پی ٹی آئی کے 12 کارکنان گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو نااہل قرار دینے پر اسلام آبادمیں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے احتجاج اور املاک کو نقصان پہنچایا گیاتھا،ذرائع کے مطابق بارہ کہو پولیس نے پتھراؤ کرنے والے 12 کارکنان کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ہونے والوں میں مجاہد، فرازمان ،ہارون ،ایاز خان ،فضل مولا ،عثمان خان ،راضمی خان ،مہتاب حسین ،زاہد حسین شامل ہیں ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 78 نامزد اور سینکڑوں نامعلوم کارکنان کے خلاف مقدمات درج ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عابد شیر علی کیخلاف شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج

مزیدخبریں