کراچی میں ڈینگی بے قابو ،136 نئے کیسز رپورٹ

Oct 23, 2022 | 19:53:PM

(24نیوز)کراچی میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافے کا سلسلہ  جاری ہے ،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران  ڈینگی وائرس کے 136 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ضلع کورنگی میں 23 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے،ضلع شرقی میں 39، ضلع وسطی میں 33،ضلع کیماڑی میں 9،ضلع جنوبی میں 13، ضلع غربی میں 6 اور ضلع ملیر میں 12کیسز رپورٹ ہوئے

 رواں سال سندھ میں ڈینگی وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 53 ہوگئی جن میں سے 47 کا تعلق کراچی سے ہے،رواں ماہ کراچی میں ڈینگی کے5ہزار 95کیسز رپورٹ ہوئے۔

 رواں سال کراچی میں 13ہزار575کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں