(24 نیوز)شمالی وزیر ستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کے فوجی چوکی پر حملے میں فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد پار افغانستان کے اندر سے دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل سیکٹر میں فوجی چوکی پر فائرنگ کی جس کا پاک فوج کے جوانوںنے دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیا، فائرنگ کے تبادلے میں اسسٹنٹ لانس نائیک وقار علی شہید ہوگئے، شہید کی عمر 32 سال اور صوابی کے رہائشی تھی۔
آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ پاکستان مسلسل افغانستان سے بارڈر مینجمنٹ کو موثر بنانے کی درخواست کرتا رہا ہے،پاکستان افغان سرزمین کو دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کےخلاف کارروائیوں کیلئے استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہاہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے،ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی نااہلی پر احتجاج اور توڑپھوڑ میں ملوث پی ٹی آئی کے 12 کارکنان گرفتار