عمران خان نااہلی کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کل ہوگی 

Oct 23, 2022 | 22:37:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ، سابق وزیراعظم عمران خان، نااہلی کیس، سماعت کل
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کل ہو گی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کیس کی سماعت کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ نے پیر کے روز کیلئے مقدمات کی فہرست جاری کردی ،عمران خان کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہو گی ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اعتراضات کیساتھ درخواست پر سماعت کریں گے ۔
یاد رہے کہ رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست کو نامکمل قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عابد شیر علی کیخلاف شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج