(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کل ہو گی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کیس کی سماعت کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ نے پیر کے روز کیلئے مقدمات کی فہرست جاری کردی ،عمران خان کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہو گی ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اعتراضات کیساتھ درخواست پر سماعت کریں گے ۔
یاد رہے کہ رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست کو نامکمل قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عابد شیر علی کیخلاف شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج