اسرائیل ایک اور وعدے سے مکر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسرائیل ایک اور وعدے سے مکر گیا، اسرائیلی ٹینک نے رفح کراسنگ کے قریب مصری چیک پوسٹ کو بھی نشانہ بنا ڈالا۔
اسرائیلی فوج نے رفح کراسنگ پر مصری چیک پوسٹ پر حملے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ غلطی سے ہوا ہے، ہمیں اس پر افسوس ہے۔
کچھ روز پہلے ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن کو یقین دہانی کرائی تھی کہ مصر کے راستے غزہ آنے والی امداد پر حملہ نہیں کریں گے اور کھانا، پانی اور دواؤں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔
ضرورپڑھیں:جنگی جنون میں پاگل اسرائیل کے 2 ہفتوں سےحملے جاری،لبنان پر بھی گولہ باری
اس سے پہلے عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ رفح کراسنگ سے امدادی ٹرک کے دوسرے قافلے کے غزہ میں داخل ہونے کے بعد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔
یاد رہے اسرائیل جنگی جنون میں پاگل،وحشیانہ حملے تیز کرنے کا اعلان،لبنان پر گولے برسا دیئے ،اسرائیل کی جنوبی لبنان کے اندر پانچ کلومیٹر فاصلے پرشدید گولہ باری شروع ، لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ اور اسرائیلی فوج میں فائرنگ اور راکٹوں کا تبادلہ، اسرائیل کے شام میں دمشق اور حلب کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر بھی میزائل حملے ،2ہفتے سے جاری حملوں میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد4ہزار700سے زائد ہو گئی،غزہ میں بےگھر افراد کی تعداد14 لاکھ سے تجاوز کر گئی،،31 مساجدبھی شہید ہوگئیں۔