کوئی زخمی نہیں ہوا، گھر کے تمام 30افراد جنت میں چلے گئے، فلسطینی صحافی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ میں فلسطینی صحافی کے گھر بمباری میں ایک ہی گھر کے 30 افراد سشہید ہوگئے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صحافی احمد النوق نے لکھا کہ اسرائیلی فوج نے ہمارے گھر کو نشانہ بنایا جس کے نیتجے میں میرے خاندان کے تقریباً 30 افراد مارے گئے۔
My beloved father, my brothers, my sisters, their entire children have just ascended to heaven. Israel targeted our home leaving around 30 of my family killed. No injuries.
— Ahmed Alnaouq (@AlnaouqA) October 22, 2023
احمد النوق نے مزید لکھا کہ حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، میرے پیارے والد، میرے بھائی، میری بہنیں، ان کے سارے بچے جنت میں چلے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کا 17واں روز ہے۔ فلسطینی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید266 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: جنگی جنون میں پاگل اسرائیل کے 2 ہفتوں سےحملے جاری،لبنان پر بھی گولہ باری
فلسطینی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شہدا میں 117 بچے بھی شامل ہیں، 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 651 ہوگئی ہے، جبکہ ایک ہزار 873 بچے بھی شہدا میں شامل ہیں، 720 بچوں سمیت 1,400 فلسطینی لاپتا ہیں۔
ایندھن کی کمی سے ان بچوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے، صرف تین دن کا ایندھن بچا ہے، جبکہ اسرائیل نے ایک بار پھر شمالی غزہ خالی کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔