ڈالر سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا ہوگیا

Oct 23, 2023 | 10:42:AM

(اشرف خان)ڈالر سستا ہونے کے بعد پھر مہنگا ہوگیا ۔سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 279 روپے سے تجاوز کرگیا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر 50پیسے سستا ہو کر 281 روپے کا ہو گیا ۔کاروبارکے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر 278.80 روپے سے بڑھ کر 279.12 روپے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے مہنگا ہوکر 297 روپے کا ہوگیا ، برطانوی پاؤنڈ 343روپے پر برقرار ہے،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم  1.45 روپے مہنگا ہوکر 79.20 روپےاور سعودی ریال 30 پیسے مہنگاہوکر 75.50 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مسلسل 5 ہفتوں کی کمی کے بعد گزشتہ ہفتے ملا جلا رجحان رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت جمعے کے روز 278.80 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی جو پیر کو 276.83 روپے تھی۔ ڈالر کی قیمت میں رواں ہفتے کے دوران مجموعی طور پر ایک روپے 19 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ،سرمایہ کار سرگرم  ہوگئے،شئیرز کی خریداری پر مارکیٹ میں تیزی ،100 انڈیکس 6 سال کی بلند سطح عبور کرگیا۔ 

یاد رہے کہ پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 307 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 330 روپے سے تجاوز کرگئی تھی، انٹربینک میں ڈالر 5 ہفتے میں مجموعی طور پر 30 روپے 30 پیسے سستا ہوچکا ہے۔

مزیدخبریں