سی پیک ایم ایل ون منصوبےکےفریم ورک ایگریمنٹ تبدیلی کیلئےپاک چین معاہدہ

Oct 23, 2023 | 12:27:PM
سی پیک ایم ایل ون منصوبےکےفریم ورک ایگریمنٹ تبدیلی کیلئےپاک چین معاہدہ
کیپشن: سی پیک ایم ایل ون منصوبےکےفریم ورک ایگریمنٹ تبدیلی کیلئےپاک چین معاہدہ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) سی پیک ایم ایل ون منصوبےکےفریم ورک ایگریمنٹ تبدیلی کیلئےپاک چین معاہدہ طے ہو گیا۔

پاکستان اور چین کے مابین سی پیک ایم ایل ون منصوبےکےفریم ورک ایگریمنٹ تبدیلی کیلئے معاہدہ طے ہو گیا،سی پیک ٹیم لیڈر نے سی ای او ریلوے کو منصوبےکے ابتدائی ڈیزائن کےجائزے کیلئےکمیٹی تشکیل کی ہدایت جاری کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:استحکامِ پاکستان پارٹی کا انتخابی نشان؟ الیکشن کمیشن سے اہم خبر آ گئی

سی پیک ایم ایل ون منصوبہ 6 ارب 65 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز سے 2 مراحل میں مکمل ہو گا، جس کےتحت لاہور کراچی ڈبل ٹریک کو اپ گریڈ کیا جائے گا، لاہور لالہ موسیٰ سیکشن کو 120 سے 140کلومیٹر آپریشنل سپیڈ کیلئے اپ گریڈ کیا جائے گا، پشاور لالہ موسیٰ ٹریک کو 100سے 120 آپریشنل سپیڈ کیلئے اپ گریڈ کیا جائے گا۔

اخراجات میں کمی کیلئے انڈر پاسز اور فلائی اوورز کی تعمیر مؤخر کر دی گئی، منصوبےکا فیز ون 3 ارب 28 کروڑ ڈالرز کی لاگت سے 5 برس میں مکمل ہو گا، فیز ون میں تقریباً 12 سو کلو میٹر سے زائد ٹریک و ریلوے والٹن اکیڈمی کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

فیز 2 میں ملتان تا لاہور، لاہور تا لالہ موسیٰ ٹریک کو اپ گریڈ کیا جائے گا، فیز 2 میں لالہ موسیٰ تا راولپنڈی اور راولپنڈی تا پشاور ٹریک کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔