(24 نیوز)نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان ریجن میں ترقی ، امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔
نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد میں آسیان کارنر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسیان کارنر کا قائم ہونا آسیان ممالک اور پاکستان کے تعلقات کو بڑھانے میں ایک اور قدم ہے،پاکستان کے آسیان ممالک کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہے،کورونا وبا کے دوران پاکستان کے آسیان ممالک کے ساتھ تعلق مزید بہتر ہوئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سائبر اور سٹریٹجک سکیورٹی کو دیکھتے ہویے آسیان ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کر رہے ہیں،پاکستان اور چائنہ اکنامک راہداری علاقائی تعلقات کی ایک عمدہ مثال ہے،ہم آسیان ممالک کے ساتھ بھی اپنے علاقائی تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہیں،آسیان مملاک بھی انڈین تعصب کا شکار رہتے ہیں اور پاکستان بھی،ہم آسیان ممالک کے ساتھ اپنی ایونٹ اور تعلقات کو بڑھانے کے لیے باہمی کیلنڈر کا اجراء کریں گے۔
ضرور پڑھیں:سائفر کیس ،عمران خان،شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد
ہماری جغرافیائی حدود ہماری اہمیت کو بڑھاتی ہے مگر موسمیاتی تبدیلیاں بھی ہم پر اثر انداز ہو رہی ہیں،کسی بھی ملک کے لیے امن اور سکیورٹی ایک بنیادی جزو ہے،پاکستان یقین رکھتا ہے اقوام متحدہ کے چارٹر برائے انسانی حقوق کا عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔پاکستان ریجن میں ترقی ، امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔