(ملک اشرف) لاہور ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کی دوست فرح شہزادی کے بچوں کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں سابق خاتون اول اور چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح شہزادی کے بچوں کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: استحکامِ پاکستان پارٹی کا انتخابی نشان؟ الیکشن کمیشن سے اہم خبر آ گئی
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے فراز اقبال سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔ فاضل جج نے سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح شہزادی کے بچوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر وکلاء کے دلائل سنے، فاضل جج نے عدالتی حکم کے باوجود فرح شہزادی کے بچوں کے نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر بھی وکلاء کے دلائل سننے۔
فرح شہزادی کے بچوں کے نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس میں فاضل جج نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔