پاکستان اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس 51 ہزار کی بلند ترین سطح عبور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں آج بھی تیزی کا رجحان رہا، شئیرز کی خریداری پر مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی جبکہ 100 انڈیکس 51 ہزار کی بلند سطح بھی عبور کرگیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں 578 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 100 انڈیکس 1.14 فیصد اضافے سے 51ہزار 310کی سطح پر جا پہنچا ہے۔
سٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کا اگلا ٹارگیٹ مئی 2017 کی 52 ہزار 876 کی بلند ترین سطح ہے، روپے کی قدر میں بہتری پر سرمایہ کار سرگرم ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: عام انتخابات کیلئے دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران غیر معمولی تیزی رہی، 100 انڈیکس 50 ہزار 731 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا اور 42 کروڑ 74 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا تھا، دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے ،انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 55 پیسے کا ہو گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات کے باعث روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جارہی ہے ۔