آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، اسحاق ڈار کو کلین چٹ مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فرزانہ صدیق)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں کے ایک کے بعد ایک کیسز ختم ہونے لگے، سابق وزیر خزانہ اور شریف خاندان کے اہم رکن اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کلین چٹ مل گئی ۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد نے اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بری کر دیا،احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنا یا، قومی احتساب بیورو نے عدالت میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کی بریت پر اعتراض نہیں، اسحاق ڈار کے خلاف کیس کو آگے نہیں چلانا چاہتے،میرٹ پر دلائل دیئےعدالت فیصلہ سنادے، پراسیکیوٹرجنرل نے مجھے احتساب عدالت میں بیان دینے کی ہدایت کی۔
اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے نیب جواب کی روشنی میں لکھنا ہے کہ میرے مؤکل کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ملا، اس بیان کی روشنی میں میرے موکل کو بری کیا جانا چاہیے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے اسحاق ڈار کو بری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ