ایران نے اسرائیل اور امریکا کوپھر خبردار کردیا

Oct 23, 2023 | 15:25:PM

(24 نیوز)ایران نے اسرائیل اور امریکا کوپھر خبردار کردیا۔ ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ  اگر اسرائیل اپنی فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر نہیں روکتا تو مشرق وسطیٰ کے حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے ایک بار پھر اسرائیل اور امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل اپنی فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر نہیں روکتا تو مشرق وسطیٰ کے حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔
دوسری طرف امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی اور کینیڈا نے مشترکہ بیان میں اسرائیل کی حمایت جاری رکھنےکے عزم کا اظہار کیا ہے۔یہ مشترکا بیان امریکی صدر جو بائیڈن کے اتحادی رہنماؤں سے ٹیلیفونک گفتگو کے بعد سامنے آیا۔

ضرورپڑھیں:جنگی جنون میں پاگل اسرائیل کے 2 ہفتوں سےحملے جاری،لبنان پر بھی گولہ باری 
یہی نہیں اسرائیل کی مدد کیلئے امریکا پہلے ہی اپنا جنگی بحری بیڑا یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ اور اس سے منسلک جنگی گروپ کو مشرق وسطیٰ میں تعینات کرچکا ہے،چین نے جرات کا مظاہر ہ کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں اپنے 6 بحری جنگی جہاز تعینات کر دیے ہیں۔

مزیدخبریں