نجکاری کا عمل مکمل ہونے تک پی آئی اے کی مدد جاری رکھیں گے:وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل ہونے تک حکومت اسکی ہر ممکن معاونت کرتی رہے گی۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز (PIA) کے امور کا جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کی پیش رفت کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا. اجلاس کو پی آئی اے کی موجودہ مالی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا.
نگران وزیر اعظم نے کہا ہے کہ خسارے کا شکار سرکاری اداروں (SOEs) کی جلد سے جلد نجکاری کرکے عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو ضائع ہونے سے بچائیں گے. پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرکے جلد از جلد مکمل کیا جائے. پی آئی اے کی نجکاری کے عمل پر پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ کیا جائے.
ضرورپڑھیں:ترقی ، امن اور استحکام کیلئےاپنا کردار ادا کرتے رہیں گے:پاکستان
اجلاس میں نگران وفاقی وزراء شمشاد اختر، فواد حسین فواد، مشیر برائے ہوا بازی ایئر مارشل (ر) فرحت حسین اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی. اجلاس کو پی آئی اے کی موجودہ مالی صورتحال اور نجکاری کے عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. وزیرِ اعظم نے اس سے متعلقہ تمام اقدامات کے اہداف کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور باقائدگی سے اس سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی.