(ویب ڈیسک)پاکستان کبڈی فیڈریشن نے کھلاڑی عادل حسین کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی ہے۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے ترجما ن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایشین گیمز میں عادل حسین کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیاہے ،عادل حسین کو معطل کر کے آج اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عادل حسین کے خلاف واڈا قوانین کے مطابق کارروائی ہو گی،ایشین گیمز میں پاکستانی کبڈی ٹیم نے کانسی کا میڈل جیتا تھا ،ایشین گیمز میںپاکستان نے ایک سلور اور دو کانسی میڈل بھی جیتے تھے،عادل حسین پر پابندی کے ساتھ میڈل بھی چھن جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا ،اہم شخصیت الیکشن سے قبل ساتھ چھوڑ گئی