سندھ حکومت کا کٹوتی کی گئی تنخواہیں سرکاری ملازمین کو واپس کرنے کا فیصلہ 

Oct 23, 2023 | 18:05:PM
سندھ حکومت کا کٹوتی کی گئی تنخواہیں سرکاری ملازمین کو واپس کرنے کا فیصلہ 
کیپشن: سرکاری ملازمین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(آزاد نہڑیو)سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ،سندھ حکومت نے2022 سیلاب فنڈ کٹوتی کی گئی تنخواہیں واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تمام سرکاری ملازمین کی اگست 2022 میں کٹوتی کی گئی تنخواہیں واپس کی جائیں گی ،محکمہ خزانہ سندھ نے خط ارسال کردیا ،خط سیکشن افسر ایس آر ون سرمند علی کے دستخط سے جاری کیا گیا ،خط اکاﺅنٹنٹ جنرل سندھ اور ضلع مالیاتی افسران کو جاری کیا گیا ،خط میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،عدالت نے سرکاری ملازمین کی ریلیف فنڈ میں کٹوتی کی گئی تنخواہیں واپس کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گیا