بابر اعظم نے کرکٹ شائقین کے دل جیت لیے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر سے کرکٹ شائقین کے دل جیت لیے، اپنی کوور ڈرائیو کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور بلے باز نے اپنے کردار سے بھی دلوں پر راج کرنا شروع کر دیا ۔
تفصیلات کےمطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے 22 ویں میچ میں پاکستان اور افغانستان کا آمنا سامنا ہوا ، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ میں 71 رنز کی باری کھیلی ، لیکن اس اننگ کی سب سے خاص بات جس نے دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے وہ واقعہ تھا جب بابر اعظم کے دوران بیٹنگ شوزوں کے تسمے کھل گئے ۔
بیٹنگ کے دوران بلے باز کے اگر تسمے کھل جائیں تو بوجہ پیڈ بلے باز سے جھک کر اپنے تسمے باندھنا مشکل ہو جاتا ہے ، اس لیے حریف ٹیم کےکھلاڑی کی مدد لی جاتی ہے ، ایسا ہی بابر اعظم نے کیا انہوں نے بے دھیانی میں افغان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد نبی کو بلایا لیکن جیسے ہی ان کے نام اور پھر ان کی سینیارٹی کا خیال آیا تو انہوں نے محمد نبی کو تسمے باندھنے سے منع کر دیا ، لیکن محمد نبی پھر بھی تسمے باندھنے کیلئے جھک گئے ایسے میں بابر اعظم نے اپنے پاؤں کھینچ لیے اور دستانے اتار کر اپنے تسمے خود بند کیے ، اپنے تسمے خود بند کرنےاور محمد نبی کو عزت دینے پر افغان کھلاڑی نے بابر اعظم کو کمر پر تھپکی دی اور چلے گئے ۔
A wonderful moment when Babar Azam didn't let Mohammad Nabi tie his laces out of respect for Afghanistan's most senior player. ❤️#Babar #PakvAfg #WorldCup23 pic.twitter.com/8ArvhgSXi2
— Kifayat Ullah (@Kifayat1856) October 23, 2023
بابر اعظم کی حریف ٹیم کے کھلاڑی کو عزت دینے کی وڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے ، صارفین ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے جبکہ بہت سے صارفین ان کی تعریف بھی کر رہے ہیں ، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ کنگ اسی لیے تو کنگ ہے ۔