آئینی ترمیم میں فلور کراسنگ پر پی ٹی آئی کے مشکوک اراکین کو شوکاز نوٹس جاری

Oct 23, 2024 | 00:27:AM
آئینی ترمیم میں فلور کراسنگ پر پی ٹی آئی کے مشکوک اراکین کو شوکاز نوٹس جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف نے 26ویں آئینی ترمیم میں فلور کراسنگ کے معاملے پر اپنے مشکوک ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔

آئینی ترمیم میں فلور کراسنگ کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، پی ٹی آئی نے آئینی ترمیم میں فلور کراسنگ کے معاملے پر مشکوک ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے، شوکاز نوٹس ان ارکان کو جاری کئے جو مبینہ طور پر غائب ہو گئے تھے، شوکاز نوٹس پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کی جانب سے جاری کئے گئے۔

پارٹی نے آخری موقع دینے کے لئے ارکان کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا، تمام ارکان کو تحریری طور پر اور انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنی صفائی دینے کی ہدایت جاری کی گئی، شوکاز نوٹس اسلم گھمن، زین قریشی، ریاض فتیانہ اور مکداد علی کو جاری کئے گئے۔

شوکاز چیئرمین پی ٹی آئی کی اجازت سے ایڈئشنل جنرل سیکرٹری فردوس شمیم نقوی نے جاری کئے، تمام اراکین کو ہدایت کی گئی کہ 7 دن کے اندر شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروایا جائے۔

پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ شوکاز کا جواب جمع نہ کروانے والوں کے خلاف یک طرفہ کارروائی ہو گی۔