نامور پاکستانی اداکار شفقت چیمہ شدید علیل، ہسپتال داخل

Oct 23, 2024 | 00:40:AM
نامور پاکستانی اداکار شفقت چیمہ شدید علیل، ہسپتال داخل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) لالی ووڈ انڈسٹری کے نامور اداکار شفقت چیمہ شدید علیل ہوگئے، علالت کے باعث شفقت چیمہ کو شالیمار ہسپتال لاہور داخل کروادیا گیا۔

شفقت چیمہ شالیمار ہسپتال لاہور کے آئی سی یو وارڈ میں داخل ہیں، انہیں کچھ عرصہ قبل دماغ کی شریان کی بیماری ہوئی تھی، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اب ان کے دماغ کی خون والی شریان جم گئی ہے جس کی وجہ سے وہ قومہ میں چلے گئے ہیں، اہل خانہ نے مداحوں سے شفقت چیمہ کے لیے دعائے صحت کی اپیل ہے۔

واضح رہےکہ شفقت چیمہ نے پاکستان فلم انڈسٹری کی 952 فلموں میں کام کیا ہے۔