شواہد مل گئے،پی ٹی آئی کا شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

Oct 23, 2024 | 09:48:AM
 شواہد مل گئے،پی ٹی آئی کا شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک انصاف نے اپنے 4 ارکان قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ۔

زین قریشی، اسلم گھمن، مقداد علی خان اور ریاض فتیانہ کو جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ آئینی ترمیم سے پہلے آپ نے پی ٹی آئی کے ساتھ رابطہ منقطع کیا، قابل بھروسہ شواہد ملے ہیں کہ آپ نے حکومت سے رابطہ کیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سات دن کے اندر بتائیں کہ آپ کو پارٹی سے منحرف قرار کیوں نہ دیا جائے، نوٹس کا جواب نہ دیا تو پارٹی سے نکالنے سمیت دیگر کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ زین قریشی نے اس قسم کے تمام الزامات کی سختی کیساتھ تردید کی ہے۔