امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرزنے خود سے ہی شادی رچا لی 

اگرچہ یہ شرمناک یا احمقانہ محسوس ہوسکتا ہے لیکن یہ میرا اب تک کا شاندار فیصلہ ہے

Oct 23, 2024 | 10:07:AM

(ویب ڈیسک) معروف امریکی پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرزنے"شادی" کااعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں امریکی پاپ گلوکارہ نے لکھا کہ میں نے "اپنے آپ سے شادی" کر لی ہے۔

برٹنی سپیئرزنے کم عمری میں ہی شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیاتھا،انہوں نے نیویارک کے ایک ایکٹنگ اسکول اور ٹیلی وژن کے لیے کچھ اشتہاروں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیااور  11 سال کی عمر سے مِکی ماؤس کلب میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنا شروع کردیا تھا۔

معروف امریکی گلوکارہ نے1999 میں اپنے گیتوں کے پہلے البم Baby One More Time کے ساتھ بہت شہرت سمیٹی،اس وقت وہ 18سال کی تھیں،یہ البم 20 ملین کی تعداد میں فروخت ہوا،اُن کی آمدنی کا تخمینہ 100 ملین یورو لگایا گیا تھا، 1999ء میں گیتوں کا دوسرا البم  ریلیز کیا جبکہ 2003 میں In The Zone کے نام سے  ان کا البم منظرعام پرآیا۔

برٹنی سپیئرزکی پہلی شادی جیسن ایلن الیگزینڈر سے 3 جنوری 2004 میں ہوئی تھی تاہم وہ صرف 55 گھنٹے بعد ہی ٹوٹ گئی تھی،اس کے بعد برٹنی سپیئرز نے کیون فیڈرلاین سے 6 اکتوبر 2004 کو شادی کی جو 30 جولائی 2007 کو ختم ہوگئی، بعد ازاں 2022 میں برٹنی اسپیئرز نے اپنے ایرانی نژاد منگیتر سیم اصغری سے تیسری شادی کی ،تاہم شادی کے 14 ماہ بعداس شادی کابھی خاتمہ ہوگیاجس کے بعد اب گلوکارہ نے خود سے ہی شادی رچا لی ہے۔

سوشل میڈٰیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے برٹنی اسپیئر زنے خود سے شادی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ وہ دن جب میں نے خود سے شادی کی،اگرچہ یہ شرمناک یا احمقانہ محسوس ہوسکتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ میرا اب تک کا سب سے شاندار فیصلہ ہے۔

مزیدخبریں