اسرائیلی فوج کے غزہ پر ظالمانہ حملے تیز، مزید 115 فلسطینی شہید

Oct 23, 2024 | 10:07:AM

(24نیوز) اسرائیلی فوج نے غزہ میں ظالمانہ حملے تیز کر دیئے، تازہ حملوں میں 115 فلسطینی شہید جبکہ 487 زخمی ہوگئے۔

 شہدا کی مجموعی تعداد 42 ہزار 718 ہوگئی، ایک لاکھ 282 فلسطینی زخمی ہیں،خان یونس سے شہید فلسطینیوں کی متعدد لاشیں برآمد ہوئیں ،اسرائیلی حکومت نے 2 لاکھ سے زائد امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونے سے روک دئیے ہیں۔

 مکانات کھنڈر بننے کے بعد نہتے فلسطینی پناہ گاہوں میں بھی غیر محفوظ ہوگئے،اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے مظلوم پناہ گزینوں کو روزانہ 500 امدادی ٹرکوں کی اشد ضرورت ہے۔

مزیدخبریں