تیندوے کا شہری پر حملہ، دل دہلا دینے والے ویڈیو وائرل

Oct 23, 2024 | 10:32:AM
 تیندوے کا شہری پر حملہ، دل دہلا دینے والے ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خوفناک ویڈیو نے رونگٹے کھڑے کردیے، جنگلی تیندوے نے سیرو تفریح کے لئے آئے شہریوں پر حملہ کردیا۔

 تفصیلات کےمطابق واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہڈول ضلع کے ایک گاوں میں پیش آیا، جہاں ایک  تیندوے نے پکنک منانے والوں کے ایک گروپ پر حملہ کیا، جس میں تین افراد زخمی ہو گئے،  ایک خاتون اور ایک پولیس افسر  کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گروپ نے تیندوے کو دیکھ کر اُس سےچھیڑ چھاڑ کی،29 سکینڈ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پکنک  منانے کے آئے لوگ تیندوے  کو جھاڑیوں سے باہر نکالنے کی کوشش کررہے ہیں اور آوازیں دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سکول میں بچوں کو ان کی ذات کے لحاظ سے رسٹ بینڈ پہنانے کا انکشاف

کچھ اس منظر کی ویڈیو بنانے میں مصروف تھے کہ اچانک تیندوے  اُن کے طرف لپکا , پکنک منانے کے آئے لوگ پیچھے بھاگے بدقسمتی سے ایک شہری گر گیا جس پر تیندوے نے حملہ کردیا باقی لوگ تیندوے  کے حملے سے ساتھی کو بچانے کے لئے اس کو ڈرانے لگے جس میں وہ کامیاب رہے، جان لیوا واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔