سلمان خان اجے دیوگن کی فلم "سنگھم اگین"کاحصہ ہوں گے

Oct 23, 2024 | 10:41:AM
سلمان خان اجے دیوگن کی فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان اجے دیوگن کی نئی فلم "سنگھم اگین" میں جلوہ گر ہوں گے،فلم ٹیم کی جانب سے بھی تصدیق کردی گئی ہے۔ 

گزشتہ کئی دنوں سے یہ افواہ زیر گرش تھی کہ فلم"دبنگ" کے چلبل پانڈے (سلمان خان) پولیس کہانیوں پر مبنی "سنگھم"سیریز کی نئی فلم میں ایک مختصر کردار کرتے نظر آئیں گے ،لیکن یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ وہ لارنس بشنوئی کی جانب سےمسلسل دھمکیوں کے بعد سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اس فلم کا حصہ نہیں ہیں،تاہم اب بھارتی میڈیا نے فلم "سنگھم اگین" کی ٹیم کی جانب سے تصدیق کردی ہے کہ چلبل پانڈے فلم کا حصہ ہیں اور وہ اپنے حصے کی شوٹنگ بھی کر رہے ہیں،دیپیکا پڈوکون "سنگھم اگین" میں اجے دیوگن کی بہن کا کردار نبھائیں گی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کوئی فلم کا کردار اپنی ہی جیسی کسی دوسری فلم میں نظر آیا ہو اور ایسا سلمان خان کی جانب سے حالیہ دنوں میں دوسری مرتبہ دیکھنے میں آیاہے،وہ اس سے قبل ٹائیگر کے روپ میں جاسوسی کردار پر مبنی فلم "پٹھان" میں بھی نظر آئے۔ تھے جس میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا ۔

فلم "سنگھم اگین" میں اجے دیوگن کی بطور باجیراؤ سنگھم کے طور پر واپسی ہوئی ہے جبکہ سوریاونشی کے اکشے کمار اور رنویر سنگھ کے علاوہ کرینہ کپور، دیپیکا پڈوکون اور جیکی شیروف بھی نیا اضافہ ہیں،ارجن کپور فلم میں ولن کا کردار کرتے نظر آئیں گے۔