فضائی آلودگی اور اسموگ،لاہورکادنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلا نمبر

ایئرکوالٹی انڈیکس 419 تک پہنچ گیا،سانس،دمہ اور پھیپھڑوں کی بیماریاں بڑھنے لگیں

Oct 23, 2024 | 11:09:AM
فضائی آلودگی اور اسموگ،لاہورکادنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلا نمبر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سردیوں کی آمدآمدہے لیکن اس کے ساتھ ہی  لاہور میں فضائی آلودگی اور اسموگ بڑھنے لگی ہے اورایئر کوالٹی انڈیکس 419 تک پہنچ گیاہے جس کے بعدلاہوردنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبرآگیا۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 419 تک پہنچ گیا ہے جس کے بعد دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر ہے،آلودگی بڑھنے کے نتیجے میں صحت سے متعلق خطرات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے،فضائی آلودگی بڑھنے سے حدِ نگاہ بھی متاثر ہوئی ہے۔

دوسری جانب طبی ماہرین کاکہناہے کہ شہر کی فضا بچوں، بوڑھوں اور بیمار افراد کے لیے انتہائی مضر ہے،طبی ماہرین کا کہناہے کہ سانس،دمہ، پھیپھڑے اورالرجی سے متاثرہ افراد کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔

لاہورکے علاوہ فیصل آباد، شیخوپورہ،ننکانہ صاحب اور قصور میں دسمبر کے وسط تک اسموگ بڑھنے کے امکانات ہیں۔