تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

Oct 23, 2024 | 11:23:AM

(احسن عباسی ) کراچی میں تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے ملتان ایئربلیو کی پرواز پی اے 807، کراچی سے لاہور سیرین ایئرکی پرواز ای آر 524،522 اور  کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504 شامل ہیں۔

اس کے علاوہ  کراچی سے لاہور ا یئر سیال کی پرواز پی ایف 145،143، کراچی سے اسلام آباد ا یئر سیال کی پرواز پی ایف 125 اور  کراچی سے اسلام آباد پی آئی اے کی پرواز پی کے 368منسوخ کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی ہو نہ ہو ادائیگی کرنا پڑے گی، نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین پر بم گرادیا

مزیدخبریں