اوکاڑہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں فائرنگ سے لڑکی قتل
مقتولہ ہسپتال میں انٹرن شپ پر ڈیوٹی کرتی تھی،فائرنگ سے موقع پرہی دم توڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شہزاد خان)اوکاڑہ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مسلح شہری کی فائرنگ کے نتیجے میں لڑکی قتل ہوگئی۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ میں قتل کی اس لرزہ خیز واردات میں فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی،فائرنگ کے نتیجے میں لڑکی سر میں گولی لگنے سے موقع پرہی دم توڑ گئی۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق مقتولہ ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ میں انٹرن شپ پر ڈیوٹی کرتی تھی کہ نامعلوم شخص کی فائرنگ کی زد میں آگئی اورموقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔