سونم کپوراوران کے شوہر نےممبئی کا’’ردھم میوزک‘‘ خرید لیا

جوڑے نے میوزک اسٹور 47 کروڑ 84 لاکھ روپے میں خریدا,رقبہ 3,600 مربع فٹ ہے

Oct 23, 2024 | 12:47:PM
سونم کپوراوران کے شوہر نےممبئی کا’’ردھم میوزک‘‘ خرید لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا نے بھارت کا مشہور میوزک اسٹور’’ردھم میوزک‘‘ خرید لیا ۔

"اکنامک ٹائمز" کی رپورٹ کے مطابق سونم کپور اور آنندآہوھا نے ممبئی کا یہ مشہور میوزک اسٹور 47 کروڑ 84 لاکھ روپے میں خریدا ہے،اس سٹورکے بارے میں بتایاجاتاہے کہ ردھم میوزک کے اسٹور کا رقبہ 3,600 اسکوائر فٹ پر محیط ہے۔

ردھم میوزک کا اسٹور 1940 ء کی دہائی میں قائم کیا گیا تھا جس نے بے شمار لازوال گانے اور لیجنڈری موسیقاروں کی میزبانی کی تاہم بدلتے وقت کے باعث اس کاکام بھی بہت متاثرہواجس کی وجہ سے 2019 میں"رِدھم ہاؤس" کو اس وقت بند کردیا گیا تھا جب نیرو مودی کو اربوں ڈالر کے بینک قرضوں کی وجہ دیوالیہ قراردے دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سونم کپوراورآنند آہوجا 2018ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے،جوڑے کے ہاں اگست 2022 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی،سونم کپورشادی کے بعد زیادہ ترلندن میں ہی رہتی ہیں لیکن وہ اکثر بھارت بھی آتی رہتی ہیں۔