پنجاب پولیس کی افسر بینش فاطمہ نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

Oct 23, 2024 | 13:17:PM

(24 نیوز) راولپنڈی میں تعینات پنجاب پولیس کی افسر  بینش فاطمہ نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ 

صدر انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (آئی اے سی پی) نے بوسٹن میں ایس پی بینش فاطمہ کوبین الاقوامی ایوارڈ  برائے آئی اے سی پی 2024 سے نوازا۔ 

آئی اےسی پی ہرسال دنیابھرکے 40 سال سےکم عمر نمائندگان میں سے بہترین افسران کا انتخاب کرتاہے اوریہ ادارہ دنیا بھر میں مختلف کمیونٹی کے لوگوں کے تحفظ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتا ہے۔

آئی جی پنجاب عثمان انورنے ایس پی بینش فاطمہ کو دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے اور عالمی ایوارڈ جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایس پی بینش فاطمہ پنجاب پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں : چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے درمیان اہم ملاقات

واضح رہے کہ ایس پی بینش فاطمہ کو راولپنڈی کی پہلی خاتون چیف ٹریفک آفیسر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

مزیدخبریں