نیٹ فلکس نے بھارتی فلم"پشپا 2" کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑمیں خریدلیے
الوارجن کی فلم ریلیز سے قبل ہی 1085 کروڑکا بزنس کرچکی ہے، 6 دسمبرکوعالمی ریلیزکاامکان ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نیٹ فلکس نے جنوبی بھارتی فلم "پشپا 2: دی رول" کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں حاصل کرلیے جسے بھارتی سینما کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل حقوق کی ڈیلزمیں سے ایک قراردیاجارہاہے۔
الوارجن کی فلم ریلیز سے قبل ہی 1085 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے جس سے اس کی بڑی کامیابی کی پیش گوئی کی جا رہی ہے،فلمی پنڈتوں کاکہناہے کہ نیٹ فلکس کی اتنی بڑی سرمایہ کاری سے اندازہ ہوتاہے کہ فلم"پشپا: دی رائز"سے بڑی کامیابی حاصل کرے گی،نیٹ فلکس نے یہ فیصلہ الو ارجن کو حال ہی میں نیشنل ایوارڈ ملنے کے بعد کیا ہے جس کے نتیجے میں اس فرنچائز کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مزید تقویت ملی ہے۔
فلم پشپا 2 کے ڈیجیٹل حقوق اس کے غیر تھیٹر پیکیج کا حصہ ہیں جس کی مجموعی قیمت 425 کروڑ روپے ہے،"پشپا 2: دی رول" کی ہدایتکاری سکمار کی ہے جبکہ اسے مائیتری مووی میکرز نے پروڈیوس کیا ہے،
فلم 6 دسمبر 2024 کوعالمی سطح پر ریلیزکرنے کاامکان ہے، اس کے تھیٹر حقوق مختلف علاقوں میں 640 کروڑ روپے میں فروخت ہو چکے ہیں۔