(ارشاد قریشی) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے منشیات سپلائی کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر قید کی سزا سنا دی ۔
عدالت نے مجرم ابوبکر کو 9 سال قیدکی سزا سنائی، منشیات سپلائی کرنے والے مجرم سے 2 کلو 100 گرام چرس برآمد ہوئی تھی،تھانہ آر اے بازار میں پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا ۔
خیال رہے کہ منشیات سپلائی کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہے ، جبکہ اس حوالے سے پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے درمیان اہم ملاقات