پاکستان اسٹاک ایکسچینج :100 انڈیکس کی ایک اور تاریخ رقم،بلند ترین سطح کو چھوگیا،ڈالر مزید سستا ہو گیا

100 انڈیکس میں415 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ، انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین 86 ہزار 862 کی سطح پر پہنچ گیا

Oct 23, 2024 | 14:40:PM

(24 نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی سستا ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ،  سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں415 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس تاریخ کی تاریخ کی نئی بلند ترین 86 ہزار 862 کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر بھی سستا ہوا ہے ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں1 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 74 پیسے سے کم ہو کر 277 روپے 73 پیسے پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی ہو نہ ہو ادائیگی کرنا پڑے گی، نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین پر بم گرادیا



مزیدخبریں