سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

Oct 23, 2024 | 16:01:PM
سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جائیں تو جائیں کہاں؟سونا مزید مہنگا ہو گیا ، قیمت مقامی اور عالمی مارکیٹ میں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 ہزار روپے بڑھ کر 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار 684 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ فی تولہ چاندی 3350 روپے کی ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 757 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 200 یونٹ تک  استعمال کرنیوالے صارفین خبردار، نیا ٹیرف لاگو کردیا  گیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا تھا ، اکتوبر میں سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر تقریباً 9 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔