پیف سکولوں کی ماہانہ ادائیگی میں اضافہ کردیا گیا

پارٹنرسکولوں کوطالب علم کی ماہانہ فیس 1200روپے ادا کی جائے گی،پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے فیسوں کی نئی شرح کانوٹیفکیشن جاری کردیا

Oct 23, 2024 | 16:24:PM
پیف سکولوں کی ماہانہ ادائیگی میں اضافہ کردیا گیا
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)ٹھیکےپردیئےگئےسکولوں کی ماہانہ ادائیگی میں اضافہ کردیا گیا۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے لائسنس سکولوں کی فیس کی ادائیگی شرح مقرر کردی،پارٹنرسکولوں کوطالب علم کی ماہانہ فیس 1200روپے ادا کی جائے گی،350روپےانتظامی،یوٹیلیٹی ،مرمت اورآپریشنل اخراجات کیلئے ہوں گے،850روپےٹیوشن فیس کی مد میں اداکی جائے گا۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے فیسوں کی نئی شرح کانوٹیفکیشن جاری کردیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق 300روپے فی طالب علم ویلفیئر اور ہم نصابی سرگرمیوں کیلئے دیا جائے گا،کھیلوں ،سائنسی مقابلےاورآئی ٹی لیبزکیلئے 100روپے مقرر کیا گیا،این جی اوز،سکول چینزاورفرمزکو30فیصد مینجمنٹ کاسٹ بھی ادا کی جائے گی۔