جوہی چاولہ ایک کھرب52ارب کے ساتھ بالی ووڈ کی امیر ترین اداکارہ 

ایشوریادوسرے اورپریانکا چوپڑا تیسرے نمبر پر ،دیپیکا اور عالیہ بھٹ بھی ٹاپ 5 اداکاراؤں میں شامل ہیں

Oct 23, 2024 | 16:38:PM
جوہی چاولہ ایک کھرب52ارب کے ساتھ بالی ووڈ کی امیر ترین اداکارہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہورون رچ لسٹ 2024 ء نے امیرترین بھارتی اداکاروں اوراداکارائوں کی فہرست جاری کردی جس کے مطابق جوہی چاولہ بالی ووڈ کی امیر ترین اداکارہ قرارپائی ہیں۔

ہورون رچ لسٹ 2024 میں 90ء کی دہائی کی اداکارہ جوہی چاولہ امیرترین اداکارہ قرارپائی ہیں،یہ56 سالہ  اداکارہ ایک فلم کے لیے 4 سے 8 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں، جوہی چاولہ کی کل دولت تقریباً ایک کھرب52ارب روپے( 4600 کروڑ بھارتی روپے) ہے۔

جوہی چاولہ کی آمدنی کا بڑا حصہ کاروبار سے آتا ہے کیونکہ ریڈ چلیز گروپ میں ان کا بڑا حصہ ہے،اس کے علاوہ وہ  آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی شریک مالک بھی ہیں، ان کے شوہر کروڑ پتی بزنس مین جے مہتا ہیں،جوہی چاولہ نے اپنے شوہر کے ساتھ مشترکہ کاروبار میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے،وہ رئیل اسٹیٹ میں بھی سرمایہ کاری کرتی ہیں۔

 جوہی چاولہ کی آخری ہٹ فلم 2009 میں"لک بائی چانس"کے نام سے ریلیزہوئی تھی جسے بنانے میں 15 کروڑ روپے خرچ ہوئے جبکہ فلم نے 29 کروڑ روپے کمائے تھے،اس کے بعد بھی جوہی چاولہ کئی فلموں میں نظر آئیں لیکن وہ فلمیں کامیاب نہ ہو سکیں۔

ایشوریا رائےامیرترین  اداکارائوں میں دوسرے نمبرپر ہیں جن کے پاس28 ارب روپے کے اثاثے ہیں،پریانکا چوپڑا اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جن کی کل جائیداد کی مالیت 21 ارب47کروڑ روپے ہے،دیپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ کا نام بھی ٹاپ 5 امیر ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہے،عالیہ بھٹ کے کل  اثاثوں کی مالیت 18 ارب17کروڑ روپےہیں جبکہ دیپیکا پڈوکون کی کل دولت 16ارب52 کروڑ روپے ہے۔

"اسٹار کڈ" کی اصطلاح فلمی اداکاروں اور فلم سازوں کے بچوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے،راکیش روشن کے بیٹے ہریتھک روشن اس وقت "اسٹار کڈز"میں سب سے امیر ہیں جن کے پاس ایک کھرب 2 ارب روپےکی مجموعی دولت ہے،اس طرح انہوں نے فلم سازوں کے بچوں میں سیف علی خان ،ابھیشیک بچن اور رنبیر کپور کوبھی پیچھے چھوڑ دیا ہے،ہریتھک روشن کی مجموعی دولت سلمان خان اور عامرخان سے بھی زیادہ ہے ،سلمان خان 95 ارب 80کروڑ روپے اور عامر خان 59 ارب روپے سے زائد کے مالک ہیں جبکہ سیف علی خان کی مجموعی دولت 39ارب روپے ہے۔ 

اداکاروں میں سیف علی خان کی دولت 39.64 ارب روپے، رنبیر کپور 13 ارب اور  ابھیشک بچن کی دولت 9 ارب رو پے سے زائد بنتی ہے،رام چرن 44.27 روپے، رجنی کانت13.21ارب اور کپل شرما 9.91 ارب روپے کے ساتھ امیر ترین بھارتی ٹی وی اسٹار ہیں۔

"ہندوستان ٹائمز" کے مطابق امیرترین ٹی وی شخصیت کپل شرما ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق کپل شرما فی شو 5 کروڑ بھارتی روپے لیتے ہیں، ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ9 ارب91کروڑ روپے ہے، کپل شرما نے مالی سال 2024 میں 26 کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کیا۔