دیوالی :ہندو سرکاری ملازمین کیلئے 3 چھٹیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) بلوچستان حکومت نے دیوالی کی مناسبت سے ہندو ملازمین کیلئے 3 روزہ تعطیل کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے دیوالی کے موقع پر ہندؤ برادری کے سرکاری ملازمین کیلئے 3 روزہ تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ ہندو ملازمین کیلئے دیوالی تہوار کے موقع پر 31 اکتوبر سے 2 نومبر تک سرکاری تعطیل ہوگی، کل سے ہندو ملازمین کو جمرات، جمعہ اور ہفتہ چھٹی ہوگی اور اتوار کی چھٹی کو ملا کر ہندو سرکاری ملازمین 4 چھٹیوں سے مستفید ہوں گے ،تعطیلات کے احکامات کا اطلاق تمام سرکاری محکموں پر ہوگا۔