روپے کا ڈالر پر کاری وار، دیگر کرنسیاں بھی سستی

Oct 23, 2024 | 18:05:PM
روپے کا ڈالر پر کاری وار، دیگر کرنسیاں بھی سستی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان )مسلسل گراوٹ کے بعد روپے کی جانب سے پلٹ کر وار کیا گیا ہے ، انٹر بینک میں ڈالر  اور اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیوں کی قدر میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے ۔

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں  1 پیسے کمی  ہوئی  ہے جس کے بعد ڈالر 277.74 روپے سے کم ہوکر 277.73 روپے پر بند  ہوا ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہوکر 278 روپے 67 پیسے پر آگیا ،یورو 50 پیسے کمی سے 300.25 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 31 پیسے  سستاہوکر 361.19  روپے ،
یو اے ای درہم 75.89 روپے پر برقرار رہا  ،سعودی ریال 2 پیسے کم ہوکر 74.07 روپے پر آگیا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار  کے اختتام سے قبل تیزی نے نیا سنگ میل عبور کر دیا،100 انڈیکس پہلی بار 87ہزار کی سطح عبور کر گیا100 انڈیکس 670 پوانٹس کا اضافہ  دیکھا گیا جس سے ہندرڈ انڈیکس 87ہزار 137 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔