(اشرف خان)مالی سال 2023 -24 میں سود کی ادائیگی میں 43.30 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2023-24 میں سود کی مد میں 8200 ارب روپے ادا کئے گئے،2022-23 میں سود کی مد میں 5700 ارب روپے ادا کئے گئے تھے ،
سود کی مد میں بڑے اضافے سے مالی مشکلات بڑھیں ،قرضوں کی فراہمی وفاقی محصولات پر بہت زیادہ دباؤ ڈال رہی ہے۔
گزشتہ برس سود ادائیگی میں 43 فیصد اضافہ ریکارڈ
Oct 23, 2024 | 17:34:PM