ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا کپ :پاکستان شاہینز نےسیمی فائنل میں جگہ بنا لی

Oct 23, 2024 | 18:25:PM
ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا کپ :پاکستان شاہینز نےسیمی فائنل میں جگہ بنا لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا کپ  کے تیسرے اور آخری گروپ میچ میں فتح کے بعد پاکستان پاکستان شاہینز نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

 پاکستان شاہینز اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کی ٹیمیں ایمرجنگ ایشیا کپ کے اہم میچ میں مدمقابل تھیں جہاں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔شاہینز کی جانب سے کپتان محمد حارث نے 49 گیندوں پر 71 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ حیدر علی نے 17 گیندوں پر ناقابل شکست 32 رنز بنائے۔جواب میں یو اے ای کی ٹیم 16.3 اوورز میں محض 65 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور شاہینز نے 114 رنز سے کامیابی سمیٹ لی۔پاکستان کی جانب سے شاہ نواز دھانی نے 12 رنز دے کر 5 شکار کیے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔